کشمیر میں بجنور کےرہنے والے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت In Kalalpura five person of a single family dead
کشمیر میں بجنور کےرہنے والے ایک ہی خاندان
کے پانچ افراد کی موت،
جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بدھ کے
روز ایک ہی خاندان کے پانچ افراد اپنے کرائے کے مکان میں مردہ پائے گئے۔ اس
واقعہ کے بعد ہی علاقے میں خاموشی چھا گئی ہے۔ بتا دیں کہ یہ فیملی اتر پردیش
کے بجنور کی رہنے والی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ جموں میں ایک ہی خاندان کے پانچ
افراد مردہ پائے گئے ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
بدھوارکے روز پولیس نے بتایا کہ یہ فیملی
اترپردیش کی رہنے والی ہے۔ ماجد انصاری اپنی فیملی کے ساتھ کپواڑہ ضلع کے کرال پورہ میں کرائے کے مکان میں رہتے
تھے۔ بدھوار کے روز ان کے پڑوسیوں نے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ان کی
رہائش گاہ پر بے ہوش پایا۔ پڑوسیوں نے فوری طور پر مقامی ڈاکٹروں کی مدد لی
اور انہیں موقع پر بلایا۔ پولیس نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پانچوں کو مردہ
قرار دے دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طبی معائنے میں امکان
ظاہر کیا گیا ہے کہ ان پانچوں ارکان کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس
خاندان کی موت سردی سے بچنے کے لیے جلائے گئے آتش دان سے نکلنے والے دھوئیں کی وجہ
سے دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ جبکہ پولیس نے تحقیقات کا عمل شروع کردیا
ہے۔ پولیس یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ پانچ افراد پر مشتمل اس فیملی کی
موت کی وجہ کیا ہے۔
مرنے والوں کی شناخت ماجد انصاری (35)، اس
کی بیوی سوہنا خاتون (30) اور ان کے تین بچوں فیضان (4)، ابوذر (3) اور ایک شیر
خوار بچے کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ فیملی
کچھ عرصہ پہلے کام کے سلسلے میں اتر پردیش کے بجنور سے کرال پورہ آئی تھی۔
Comments
Post a Comment